اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اسمبلی میں صفائی مہم کے دوران پہلے مرحلے میں تحریک انصاف کے 11 اور اب دوسرے مرحلے میں 70 استعفی منظور کیے جاچکے ہیں۔ پی ٹی آئی کُل 81 استعفے منظور کئے جانے کے بعد تحریک انصاف کے بچ جانے والے اراکین قومی اسمبلی میں نشست بچانے کے لیے دوڑیں لگ گئیں اور اب تک 18 ارکان اسپیکر قومی اسمبلی کو استعفے قبول نہ کرنے کی درخواست کر چکے ہیں۔