اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں توشہ خانہ ریفرنس پر محفوظ فیصلہ کل دوپہر 2 بجے سنایا جائے گا۔ اس کیس میں تحائف لینے کو تسلیم کرتے ہوئے سرکاری خزانے میں جمع کرائی گئی رقم کے چالان بھی لف ہیں۔ کیا جس کیس میں ایڈمیشن کیا گیا ہو وہاں معاملہ عدالت بھیجنے کی ضرورت ہوگی؟ 53 لاکھ کے کف لنگس ظاہر کرنا بھول گئے اور وکیل علی ظفر نے موقف اختیار کیا کہ یہ انوسینٹ اومیشن ہے۔
سابق عمران خان پچھلے کئی ماہ سے چیف الیکشن کمشنر پر تنقید اسلیے کر رہا تھا کہ توشہ خانہ میں عمران خان کی چوری ٹھوس ثبوتوں اور شواہد موجود ہیں۔ اس لیے وہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف متنازع بیان دیکر یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ الیکشن کمشنر اس کے خلاف ہے۔