قتل کے بعد شوہر کے ٹکڑے کرنے کا کیس، 3 عینی شاہدین کا پتا لگ گیا

0
162

کراچی: شوہر کو مبینہ قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کرنے کے کیس میں 3 عینی شاہدین کا پتا لگ گیا۔ کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں  شوہر کی لاش کے مبینہ ٹکڑے کرکے قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے ملزمہ کو پیش کردیا۔

عدالت نے ملزمہ کی جسمانی ریمانڈ میں 2 روز تک توسیع کردی جب کہ تفتیشی افسر نے ملزمہ اور مقتول کا نکاح نامہ بھی عدالت میں پیش کردیا۔

سرکاری وکیل عبدالرحمان تھہیم نے کہا کہ کیس میں 3 عینی شاہد ہیں، تینوں ہی مقتول کی بیٹیاں ہیں، ملزمہ اور مقتول کا 2013 میں نکاح ہوا تھا۔ وقوعہ کے وقت مقتول کی 2 بیٹیاں وہاں پر موجود تھیں، ملزمہ کی بڑی بیٹی جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں بہنوں کو رکشہ میں لیکر نا معلوم مقام پر لے گئی۔

تینوں کی تلاش جاری ہے جب کہ ملزمہ کے والد اور بھائی کا بھی بیان ریکارڈ کر لیا، ملزمہ آئیس کا نشہ کرتی ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں