اسلام آباد: حکومت کا عید میلاد النبی پر قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی کا اعلان کردیا۔۔وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کے ہوم سیکٹریز کو سزا معافی کا نوٹیفکیشن بھجوا دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قتل، غداری، ریاست مخالف اور سنگین جرائم کے علاوہ عمر قید والے قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی ملے گی۔ عمر قید کی دو تہائی سزا کاٹنے والے قیدیوں کو 90 روز کی سپیشل سزا معافی بھی مل سکے گی۔ بچوں کے ساتھ سزا کاٹنے والی خواتین قیدیوں سوائے سنگین کرائم، دہشتگردی نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا۔ 18 سال سے کم عمر نابالغ بچوں پر بھی 90 روز معافی ملے گی۔