کراچی: سندھ اسمبلی گیٹ کے سامنے نابینا افراد کا دھرنا جاری ہے۔ سرکاری نوکریوں میں نظر انداز کرنے کے خلاف نابینا افراد نے روڈ بلاک کردیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے نابینا افراد کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ ہم بھی پڑے لکھے ہیں ہمیں کیوں نظرانداز کیا جارہا ہے۔ سرکاری نوکریوں میں نظرانداز کیوں کیا جارہا ہے۔ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہونگے ہمارا احتجاج جاری رہیگا۔ اگر ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو کل ہم سی ایم ہائوس پر دھرنا دینگے۔