اسلام آباد: قومی اسمبلی میں صحافیوں کے لیے پریس گیلری پر تالے لگنے کے خلاف سندھ اسمبلی میں صحافیوں نے احتجاج کیا۔
وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ اور صوبائی وزیر اسماعیل راہو احتجاج میں شریک تھے۔ کالے قانون کے خلاف سندھ اسمبلی میں بھرپور آواز اٹھانے کا عزم کیا۔
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔ صحافی برادری کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔