مسافروں نے گاڑی ڈرائیور نوجوان کو قتل کردیا، گاڑی چھین کر فرار

0
86

اسلام آباد: تھانہ کورال کی حدود سے تین ملزمان نے مسافروں کے روپ میں گاڑی بک کرکے پشاور لے جانے کے بعد گاڑی کے ڈرائیور 24 سالہ نوجوان کو بیدردی سے قتل کر دیا اور گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔

 مقتول نوجوان اپنی بیوہ ماں کا واحد سہارا تھا۔ موصول معلومات کے مطابق غوری ٹاؤن فیز فائیو کے رہائشی اور محکمہ شماریات میں بطور ایل ڈی سی ملازم 24 سالہ اسد اللہ منیر “ان ڈرائیو” ایپ کے ذریعے اپنی گاڑی سیاہ رنگ کی ہنڈا سوک نمبر 068 ایم کیو چلاکر مزدوری بھی کرتا تھا۔  5 ستمبر کو بھی وہ گھر سے گاڑی لئے نکلا۔ رات ساڑھے گیارہ بجے تین افراد نے بحریہ ٹاؤن فیز فور سے پشاور کے لئے گاڑی بک کی۔ گاڑی کی بکنگ عدنان علی نامی شخص کے نام سے ہوئی۔ پشاور پہنچنے تک اسد اپنے ایک دوست کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا۔ پھر اچانک اس کا موبائل فون آف ہوگیا اور اس کا رابطہ کٹ گیا۔ جس پر ورثاء نے تھانہ کورال پولیس کو درخواست دیتے ہوئے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے 6 ستمبر کو اغواء کا مقدمہ نمبر 466/21 درج کرلیا۔ وقوعہ کے دوسرے روز 7 ستمبر کو پولیس کو اطلاع ملی کہ نوجوان اسد منیر کو پشاور میں گاڑی چھیننے کے بعد قتل کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں