کراچی: ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں بچی پر تشدد کا معاملہ پر بچی کے ماموں رفیق لاشاری کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں نامزد ماموں سلمان اور اس کی بیوی ثمرین کو گرفتار کرلیا گیا۔
بچی کے جسم پر نشانات موجود ہیں اور بچی کو میڈیکل کیلئے اسپتال روانہ کردیا گیا۔ گرفتار ملزم سلمان کا بیان قلم بند کرلیا ہے۔ ملزمان سے تفیش کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جاری ہے۔