وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت رین ایمرجنسی کا اعلی سطحی اجلاس

0
51

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی  زیر صدارت میں رین ایمرجنسی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس۔

اجلاس میں صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، مرتضیٰ وہاب، کورپس کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز، چیئرمین پی ڈی ایم اے  لیفٹیننٹ جنرل محمد افضال، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، کمشنر کراچی، بریگیڈیئر وسیم، بریگیڈیئر حسین مسعود آف کورپس 5، سیکریٹری  بلدیات روشن شیخ، ڈی جی ایس ایس ڈبلیو ایم اے، ڈی جی  پی ڈی سی ایل آئی سی کے زبیر چنا، ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ اور دیگر افسران شریک۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا گیا کہ کے ایم سی  کے 38 نالے ہیں اور ڈی ایم سیز کے 514 چھوٹے نالے ہیں۔ اس مون سون اسپیل میں 63 سے 86 ایم ایم ایک گھنٹے سے کم وقت میں بارش ہوئی اور ہمارے نکاسی کے سسٹم 30 منٹس میں 25 ایم ایم سے 30 ایم ایم بارش کا پانی نکال سکتے ہیں۔ مسئلے والی جگہوں میں گجر نالا  لیاقت آباد، شیر شاہ سوری روڈ جو گرین لائن کے ساتھ ہے۔ گرین لائن کا تھوڑا ڈیزائن ڈیفکٹڈ ہے جس سے پانی رُکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گلستانِ جوہر کے وہ علاقے جہاں  تجاوزات ہیں اور گرین لائن کی انفرااسٹرکچر نے گجر نالے میں پرانے نکاسی کے سسٹم کو روک دیا ہے۔ گلشنِ ظفر، پی سی ایچ ایس میں تجاوزات کی وجہ سے مسئلے ہیں اور زمان ٹائون کورنگی میں بھی مسئلہ ہے جہاں تجاوزات تھیں۔ ہمیں سیوریج  سسٹم کو برساتی پانی سسٹم سے الگ کرنا ہوگا۔ یہ کام ایس 3 کا حصہ بنا رہے ہیں۔

اجلاس میں وزیربلدیات ناصر شاہ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ کشمیر کالونی کورنگی نالے کے آخری حصہ میں بھی مسئلہ ہے اور سولجر بازار نالا پولیس لائن کے پاس مسئلہ ہے۔ سولجر بازار نالے میں پتھر ڈال کر چوک کیاگیا ہے۔

سیکریڑی بلدیات روشن شیخ نے بتایا کہ گجر نالا اوور فلو کر گیا تھا جس کو 4 گھنٹوں کے اندر کھول دیا گیا ہے۔

چیف سیکریٹری ممتاز شاہ نے بریفنگ میں بتایا کہ تمام نالوں سے ہر صورت تجاوزات ختم کرنی ہوں گی اور نالوں کی صفائی تب بہتر  طریقے سے ہوسکے گی جب تجاوزات ہٹ جائیں گے۔

کورپس کمانڈر کراچی نے اجلاس میں کہا کہ سیوریج سسٹم کو جدید سسٹم سے اوپن کرنا ہوگا اور اس کام میں ایف ڈبلیواو بھی سندھ حکومت کے ساتھ کام کرسکتی ہے۔ اعلی سطحی اجلاس میں جنرل افضال چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ سیوریج سسٹم میں سیڈیمنٹس کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں