ساکھرو، پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار

0
49

ٹھٹھہ: ساکھرو کے قریب پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا گرفتار ملزم کی نشاندھی پر 3 چوری شدھ موٹر سائیکلیں بر آمد۔

ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی  ہدایات پر ضلع بھر میں پولیس کی کاروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ ایس ایچ او ساکرو تھانہ و انسپیکٹر خالد ندیم بیگ اور انچارج پولیس پوسٹ غلام اللہ اے ایس آئی نجم الدین بلوچ اسٹاف کے ہمراہ دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر غلام اللہ تا ساکرو روڈ گھارو واھ اسٹاپ کے قریب پھنچے تو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم معشوق رند زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا اور کرمنل ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزم موٹر سائیکل چوری رہزنی اور دیگر جرائم کے 7 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

دوران تفتیش گرفتار ملزم کی نشاندہی پر 3 چوری شدہ چھینی گئی موٹر سائیکلوں کو بھی برآمد کرلیا گیا ملزم کے قبضے سے پسٹل بھی برآمد کی گئی ہے ملزم کے خلاف ٹھٹھہ مکلی ساکرو تھانوں میں مختلف نوعیت کے مقدمات بھی درج ہیں گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں