کراچی: امریکہ کے لئے پاکستان کی تاریخ میں قومی ائیر لائن کی پہلی براہ راست پرواز. ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ کوئی طیارہ پاکستان سے براہ راست امریکی شہر نیو جرسی پہنچے گا۔ پی کے 8711 دو سو سے زائد مسافروں کو لے کر نیو جرسی کیلئے روانہ ہوگیا۔
پی آئی اے نے کچھ عرصہ قبل امریکہ سے براہ راست پروازوں کی اجازت مانگی تھی۔ مستقل بنیادوں پر اجازت مل گئی تو پی آئی اے کا امریکہ کیلئے براہ راست پروازوں کا ارادہ ہے۔