کراچی: صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ ایک اہم ادارہ ہے اور افسران کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی اور افسران کی زمداری ہے کہ وہ زیر التواء انکوائریاں ایک ماہ کے اندر مکمل کریں۔ یہ بات آج انہوں نے اینٹی کرپشن ضلع ساؤتھ کے افسران کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ابراہیم میمن اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف اداروں سے متعلق زیر التواء انکوائریاں پر تفصیلی بحث کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے نے کہا کہ افسران زیر التواء انکوائریاں ایک ماہ کے اندر مکمل کریں اور کسی کو بھی ناجائز تنگ نہ کیا جائے۔
انہوں نے مذید کہا کہ تمام کیسز میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے جبکہ کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ عملے کی کمی کو بھی پورا کیا جارہا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی واضح ہدایات ہیں کہ صوبے کو کرپشن سے پاک کیا جائے۔