وزیر اطلاعات و محنت سندھ کی کے یو جے کے انتخابات میں پروگریسیو پینل کی کامیابی پر تمام کامیاب ہونے والے عہدیداروں کو مبارکباد

0
70

کراچی: وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کے یو جے کے انتخابات میں پروگریسیو پینل کی کامیابی پر تمام کامیاب ہونے والے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ انتخابات میں شاہد اقبال کو صدر، فہیم صدیقی کو جنرل سیکریٹری، اعجاز شیخ اور جاوید قریشی کو نائب صدر، رانا لیاقت کو خازن جبکہ یونس آفریدی اور سمیر قریشی کو جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر کامیاب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ پروگریسیو پینل نے مندوبین کی تمام 25 نشستیں پر بھی کامیابی حاصل کی جس پر بھی تمام مندوبین کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

سعید غنی نے کہا کہ اُمید کرتا ہوں کہ کامیابی حاصل کرنے والے تمام عہدیدار اور مندوبین صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے۔ پیپلزپارٹی کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی پیپلز پارٹی حکومت میں آئی اس نے صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔ اس وقت بھی پیپلزپارٹی کی واحد سندھ حکومت ہے جو صحافیوں کے مسائل کے حل اور میڈیا کی آزادی سمیت تمام مسائل پر سنجیدگی سے کارفرما ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں