اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے علماء کی اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں جس وقت علامہ طاہر اشرفی اور فواد چوہدری بیٹھنے لگے تو علماء نے احتجاج کیا کہ طاہر اشرفی اور فواد چوہدری ملاقات میں نہیں بیٹھے گے، علماء کے احتجاج کے بعد فواد چوہدری اور طاہر اشرفی کو ملاقات سے باہر نکال دیا گیا۔
علماء کی وزیر اعظم سے ملاقات کے موقع پر وزیر اعظم کے مشیر علامہ طاہراشرفی اور فواد چوہدری بھی پہنچے لیکن علماء نے طاہر اشرفی اور فواد چوہدری کی موجودگی میں ملاقات سے انکارکر دیا بعد ازاں وزیراعظم کی ہدایت پر طاہر اشرفی اور فواد چوہدری کو ملاقات والے کمرے سے باہر نکال دیا گیا اور اشرفی علماء کی وزیراعظم ملاقات میں شامل نہیں ہوئے۔