اینٹی انکروچمنٹ کا ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن

0
257

کراچی: اینٹی انکروچمنٹ کا ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ طارق دھاریجو کا کہنا ہے کہ گڈاپ میں 17 ایکڑ سرکاری ارضی واگزار کرالی گئی ہے۔ زمین دیہ ناراتھر اور شاہ مرید میں تھی۔ سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات اور قبضہ ختم کردیا گیا۔ سرکاری اراضی پر قائم تمام تعمیرات کو مسمار کردیا گیا۔

آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں