سندھ حکومت کا اسٹیل ٹائون میں درختوں کی کٹائی کا نوٹس، قانونی کارروائی کا حکم

0
449

کراچی: سندھ حکومت نے جیو نیوز اور جی این این پر اسٹیل ٹائون اور اسٹیل ملز میں 40 سالہ پرانے ہرے درختوں کی کٹائی کی خبریں چلنے کا نوٹس لیتے ہوئے اسٹیل ملز اور اس کے اطراف درخت کاٹنے پر قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

وزیر ماحولیات اسماعیل راہو نے درخت کی کٹائی کرنے والوں کے خلاف ڈی جی سیپا اور ڈپٹی کمشنرملیر کو کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ درختوں کی کٹائی کرنے والوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائیگا انکے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے۔ درخت کاٹنے والے ماحول دشمن ہیں۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ اسٹیل ملز انتظامیہ درخت کٹواتی جارہی ہے مگر سلیکٹڈ نے نوٹس تک نہیں لیا۔ درخت زندگی کو بحال رکھتے ہی، یہ ہمیں وہ صاف ہوا فراہم کرتے ہیں جس میں ہم سانس لیتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں