اسلام آباد: پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ایرانی سفیر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔