طیارہ حادثہ، شہید اسکواڈرن لیڈر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

0
71

کراچی: پی آئی اے طیارے حادثے میں شہید ہونے والےاسکواڈرن لیڈرزین العارف خان کی نماز جنازہ پی اے ایف بیس فیصل میں ادا کر دی گئی۔

  گزشتہ ہفتے کراچی میں ہونے والے المناک فضائی حادثے میں شہید  اسکواڈرن لیڈر زین العارف خان کی نماز جنازہ  پی اے ایف بیس فیصل میں ادا کر دی گئی۔ وہ ائیر ہیڈ کوارٹرز میں تعینات تھے اور اپنے والدین کے ساتھ عید منانے کراچی جارہے تھے۔ انکی  شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے کی گئی جس کے بعد میت  تدفین کے لئے پاک فضائیہ کےحکام کے حوالے کی گئی تھی ۔ انکی نماز جنازہ میں  ائیر وائس مارشل احمد حسن، ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف (انجینئرنگ)،  ائیروائس مارشل عباس گھمن، ایئر آفیسر کمانڈنگ، سدرن ایئر کمانڈ اور پاک فضائیہ کے اہلکاروں، فوجی اور سول  عہدیداران کے علاوہ شہید افسر کے لواحقین نے بھی شرکت کی۔ بعد ازاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ  پی اے ایف بیس کورنگی کریک کے قبرستان میں  سپرد خاک کر دیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں