کراچی میں پریشر ہارن، فینسی نمبر پلیٹس، ٹنٹڈ گلاسز کی خریدو فروخت پر پابندی عائد

0
89

کراچی: شہر کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر کمشنر کراچی نے پریشر ہارن، فینسی نمبر پلیٹس لگانے، ٹنٹڈ گلاسز کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹر اور سائرن، بار لائٹس کی فروخت اور استعمال پر بھی دو ماہ تک پابندی ہو گی جو 30 دسمبرسے یکم مارچ تک برقرار رہے گی۔

اس حوالے سے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر اور سسٹنٹ کمشنر کو پابندی پر عملدرآمد کروانے اور خلاف ورزی پر فوری مقدمات درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں