بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلزپارٹی کی بڑی بھیٹک

0
58

کراچی: پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس۔
بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت اجلاس میں رحمن ملک، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمن، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، سید ناصر حسین شاہ، منظور وسان سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک پر غور و خوص کیا جائے گا۔ لانگ مارچ سینیٹ انتخابات اور استعفوں سے متعلق اراکین سے رائے لی جائے گی۔

پی ڈی ایم کے تحت احتجاجی جلسوں اور لانگ مارچ میں شرکت کے لئیے حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔ پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو ان کے 13 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔ پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین موجودہ ملکی سیاسی بحران اور پی ڈی ایم کے پروگرام آف ایکشن پر بات کریں گے۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین معاشی گراوٹ کے علاوہ کھانے پینے کی اشیاء، گیس اور یوٹیلٹی کی مد میں ہونے والی مہنگائی پر بھی بات کریں گے۔سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین انتخابی اصلاحات کے موضوع پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں