ہم وفاقی حکومت سے کہیں گے اسٹیل ملز ہم چلانے کے لیے تیار ہیں، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ

0
78

کراچی: وزیراعلی سندھ  مراد علی شاہ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے اسٹیل ملز ملازمین کو جبری برطرف کرنے کے فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ اسٹیل ملز ملازمین نے خون پیسہ دیا ہے اور ملازمین کا حق ہم سے پہلے ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم ملازمین کے ساتھ، ملازمین کو نکال کر زمین پر قبضہ کرنا چاہتےہیں۔ ہم ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم حکومت پاکستان سے کہیں گے ملز ہم چلانے کے لیے تیار ہیں۔ وفاقی حکومت اسٹیل ملز سندھ حکومت دے ہم چلاتے ہیں۔ اسٹیل ملز ملازمین کا حق وفاق اور صوبے سے پہلے اسٹیل ملز پر ہے۔ اسٹیل ملز کے مزدوروں نے اپنی پوری زندگی خون پسینہ اس ملز کو دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ریوائول پلان دیں گے یہ اسٹیل ملز ہمیں دے دیں ہم چلائیں گے۔ وفاق زمین کی بندر بانٹ کے چکر میں اسٹیل مل کی زمین سندھ کی ہے۔ سندھ حکومت نے تین رکنی کمیٹی بنائی ہے جو رابطے میں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں