کراچی’ سی ٹی ڈی کی آدم خیل سے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم کے قبضے سے تین عدد پستول سمیت 62 گولیاں برآمد

0
2

کراچی (رپورٹ: ایم جے کے)سی ٹی ڈی نے آدم خیل سے ناجائز اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا، ملزم کے قبضے سے 03 عدد پستول اور 62 گولیاں برآمد کیں، ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اس سے پےدز بیگ درہ آدم خیل سے اسلحہ اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں اسمگل چکا ہے۔

سی ٹی ڈی، سندھ آرمز ٹرینینگ مانیرہنگ ڈلیٹ انٹیلیجنس ونگ سول لائن کراچی نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے کے پی کے در آدم خیل سے ناجائز اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے نا جائز اسلحہ سپلائر گروپ کے کارندے نبی امیں ولد سیف الملوک کو گرفتار کیا سی ٹی ڈی افسر راجہ عمر خطاب کے مطابق ڈیسک آفیسر آرمز ٹریفیکنگ مانیرانگ ڈیسک ایجنس ونگ سول لائن کراچی کو اطلاع موصول لائن ہوئی کہ درہ آدم خیل کے پی کے سے ایک شخص ناجائز اسلحہ لیکر صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں ترسیل کرتا ہے اور وہ اسلحہ لیکر کراچی آرہا ہے، جس پرکاروائی کرتے ہوئے بمقام حسینی یتیم خانہ کے سامنے لسبیلہ چوک کی طرف جانے والے روڈ سے نبی امیں ولد سیف الملوک کو گرفتار کیا اور ملزم کے قبضے سے 03 عدد پستول اور 62 گولیاں برآمد کیں۔

دوران انرںوگیشن ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اس سے پےفش بیگ درہ آدم خیل کے پی کے سے اسلحہ لا کر اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں اسمگل کر چکا ہے اور اسے اسلحہ در آدم خیل کے اسلحہ ڈیلر عطاء اللہ، مشتاق، رحیم گل، شاہ حسن، دیتے ہںب۔

سی ٹی ڈی افسر نے مزید بتایا کہ گزشتہ چند سال سے جرائم پیشہ افراد، شوقین افراد اور کالج یونیورسی، کے طلباء آن لائن اسلحہ کے پی کے سے بک کرتے ہںر اور یہ اسلحہ ڈیلر مختلف ذرائع سے کراچی اور سندھ کے دیگر مقامات پر پنچا تے ہںا یہ ڈیلر اسلحہ بذریعہ بس پرائیوٹ ٹرانسپورٹ اور کوریئر سروس سے فراہم کرتے تھے، عام عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ بذریعہ آن لائن جو اسلحہ بک کرواتے ہںل وہ غیر قانونی ہے اور غیر قانونی طریقے سے ہی فراہم کیا جاتا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کا روائی عمل میں لائی جا رہی ہے.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں