اسلام آباد: چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گیوٹریس کی جانب سے بھارت کی غیرقانونی قابض حکومت کے کشمیری بچوں کو نظر بند کرنے پر گہری تشویش کے اظہار کا خیر مقدم کیا ہے۔
شہریار خان آفریدی نے کہا کہ انٹونیو گیوٹریس کا بھارت سے کشمیری بچوں پر تشدد کے خاتمے کا مطالبہ خوش آئند ہے۔ انٹونیو گیوٹریس نے بھارت سے کشمیری بچوں پر پیلٹ گنز کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے کشمیری بچوں پر جاری بھارتی مظالم اور تشدد پر بھی پریشانی کا اظہار کیا۔ سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ کے مطابق بھارت کو کشمیری بچوں کی نظربندی آخری راستہ کے طور پر اختیار کرنا چاہئے تھی۔ اقوامِ متحدہ سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ بھارت کو کشمیری بچوں کی نظربندی کی کم سے کم مدت بھی طے کرنی چاہیے تھی۔ انٹونیو گیوٹریس کا بھارت سے حراستی مراکز میں ہر قسم کے ناروا سلوک کی روک تھام کیلئے مطالبے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔