کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی میں ٹک ٹوکر مسکان شیخ سمیت چار افراد کے قتل کا معاملہ کی سماعت ہوئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیس کی مزید کاروائی کیلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھیج دیا اور عدالت نے ملزمان کے وکلاء کو کیس کے نقول فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی اور عدالت نے فریقین کو 6 جولائی تک نوٹس جاری کر دیے۔
پولیس کے مطابق کراچی کے گارڈن کے علاقے میں فائرنگ سے ٹک ٹاکر مسکان شیخ سمیت چار افراد قتل ہوئے تھے۔ کیس میں مرکزی ملزم رحمن عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے اور کیس میں ٹک ٹاکر سویرہ شریک ملزم کی طور پر نامزد ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ نبی بخش میں مقدمہ درج ہے۔