کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ 20 منٹ میں ناکام

0
87

کراچی: دس بج کر 2 منٹ تا 10 بج کر 10منٹ کی کہانی صرف 8 منٹ میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 20 منٹ میں پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز، پولیس اور رینجرز نے اسٹیک ایکسینج کو کلئیر کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں چاروں حملہ آور دہشت گرد جہنم واصل اورایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد شہید ہوگئے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر قرار عباسی کے مطابق سول ہسپتال میں اب تک 7 زخمی لائے گئے ہیں جبکہ 7 لاشوں کو بھی سول ہسپتال لایا گیا ہے لائی جانے والی لاشوں میں دو سیکورٹی گارڈز سب انسپکٹر محمد شاہد عمر 60 سال سیکورٹی گارڈ افتخارعمر60 سالہ شازمل ہیں۔

ایک پولیس سب انسپکٹر، چار نامعلوم دہشتگرد شامل ہیں اور سول لائے جانے والے زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کیا گیا۔

سندھ رینجرز کے مطابق اسٹاک ایکسچینج کو کلیرنس آپریش کے بعد کلئیر کردیا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بزدلانہ حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن آرمی (مجید بریگیڈ) نے قبول کرلی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کام معمول کے مطابق جاری اور 100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں