اسکول یکم جون سے نہیں کھولیں گے، محکمہ تعلیم نے نوٹیفیکشن جاری کردیا

0
86

چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا ہے کہ یکم جون سے سالانہ امتحانی فارم 2020 جمع کرائے جاسکتے ہیں

محکمہ تعلیم سندھ نے یکم جون سے اسکول نہ کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، کورونا وائرس کے پیش نظر اسکول مزید بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے یکم جون کو اسکول دوبارہ کھولنے سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا،محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ 12 مئی کو اسٹیرینگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کے یکم جون تک اسکول بند رہے گے۔

محکمے کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش اور مجموعی صورتحال پر فیصلہ کیا گیا ہے کے اسکول مزید بند رہے گے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے سندھ سیکریٹری میں افسران اور ملازمین کی حاضری سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

سیکریٹری خالد حیدر شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کے تمام ڈیپٹی سیکریٹریز، ایڈیشنل سیکریٹریز اور سیکشن آفسیر اپنے ضروری اسٹاف کے ہمراہ محکمہ ہیلتھ کی ایس او پی کے ساتھ آفس میں حاضری کو یقینی بنائیں اور دفاتر میں ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔

اجلاس کے بعد محکمہ تعلیم نے اعلان کیا کہ اسکول سمیت تمام تعلیمی ادارے بدستور بند رہیں گے اور یکم جون سے نہیں کھلیں گے اور اسکول کھولنے کے حوالے سے تاریخ کا اعلان کورونا وائرس کی صورتحال کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے طلبا کو اگلی جماعتوں میں ترقی دے دی گئی ہے۔

دوسری جانب سے میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ یکم جون سے سالانہ امتحانی فارم 2020 جمع کرائے جاسکتےہیں، نویں، دسویں جماعت کے امتحانی فارم 2 ہزار روپے فیس کیساتھ جمع ہوں گے۔

چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ حالات کے پیش نظر امتحانی فیس کو کم رکھا گیا ہے، جو امیدوار فارم جمع نہ کراسکے وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں، والدین، طلبہ ماسک اور سینٹائزر کے ساتھ بورڈ آفس آسکتے ہیں۔

چیئرمین میٹرک بورڈ کا کہنا تھا کہ ایس او پی کے بغیر آنے والوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، امتحانی فارم اکاؤنٹس سیکشن کمرہ چار میں جمع ہوں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں