ٹھٹھہ: ضلع ٹھٹھہ میں کے-الیکٹرک کی غیرعلانیہ لوڈ شیڈنگ سےعوام پریشان ہوگئے۔
گھارو اور دھابیجی مارکیٹ میں کے-الیکٹرک کی من مانی عروج پر پہنچ گئی روزانہ 4 سے 6 گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری اور کسی بھی وقت بجلی غائب ہوجاتی ہے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں کاروبار بند ہے اور انڈسٹری بھی بند پھر بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کررہے ہیں اور اسکے باوجود ہم بل دوگنے اور بجلی کم فراہم کی جا رہی ہے ۔ ضلع ٹھٹھہ کے سماجی وہ سیاسی رہنمائوں نے چوبیس گھنٹے کا الٹی مٹم دیتے ہوے کہا ہے کہ اگر لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو کے-الیکٹرک کے دفتر کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جاۓ گا۔