پیپلز پارٹی کے ایم این اے سردار جام کریم کی اسٹیل ملز ملازمین کے دھرنے میں شرکت

0
235

کراچی: اسٹیل ملز ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف سی ای او ہاؤس پر 20 ویں دن بھی دھرنا جاری۔ پیپلز پارٹی کے رہنما ایم این اے سردار جام کریم کی ملازمین کے احتجاجی دھرنے میں شرکت۔

دھرنے میں موجود ملازمین اور ان کے اہل خانا کو اپنے بھرپور ساتھ کی یقین دہانی کروائی۔

ایم این اے سردار جام کریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل ملز ملازمین کی برطرفیوں سے حکمرانوں کی فاشسٹ ذہنیت کھل کر سامنے آگئی ہے۔ پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ حکومت مزدوروں کا معاشی قتل عام کررہی ہے۔ اسٹیل مل ملازمین کی برطرفیوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی، اسمبلی اجلاس اور سینیٹ میں پیپلز پارٹی مزدوروں کی آواز بنے گی۔ پیپلز پارٹی مزدور دشمن فیصلوں کی مزاحمت کرے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں