مریم نواز شریف کی بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کے ہمراہ شہدا کے مزار پر حاضری

0
26

لاڑکانہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی مریم نواز شریف کے ہمراہ گڑھی خدا بخش آمد۔چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نوڈیرو میں بھٹو ہاوس سے خود گاڑی ڈرائیو کرکے گڑھی خدا بخش آئے، مریم نواز بھی ہمراہ تھیں۔ بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کی مریم نواز کے ہمراہ شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری۔ شیری رحمان، پرویز رشید، مریم اورنگزیب اور کیپٹن صفدر نے بھی شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری دی۔بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے مریم نواز کے ہمراہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔ بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے مریم نواز کے ہمراہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر بھی پھول چڑھائے۔ بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ مریم نواز نے شہید میر شاہنواز بھٹو اور شہید میر مرتضی بھٹو کے مزارات پر بھی حاضری دی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ مریم نواز نے پاکستان پیپلزپارٹی کی شہداء گیلری کا بھی دورہ کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں