مچھر کالونی واقعہ، مجھے انصاف چاہیے، میرے بیٹے کے قتل کی انکوائری شفاف طریقے سے ہو، صحافی سعید جاوید

0
191

ٹھٹھہ: مچھر کالونی میں ٹھٹھہ کے رہائشی ٹیلی کام کمپنی کے دو ملازمین کو ڈاکو قرار دیکر سفاکانہ طریقے سے قتل کردیا گیا۔ متوفی ایمن سعید جاوید اور اسحاق جمالی دونوں ٹیلی کام کمپنی کے ملازم تھے، علاقے میں سگنل چیک کرنے کیلئے آئے تھے، یہ پسماندرہ علاقہ ہے جہاں افواہ پھیلائی گئی کہ بچوں کو اغواء کیا جارہا ہے۔ بھرے مجمعے نے دونوں پر حملہ کردیا گیا اور دونوں نوجوان قتل کردیے گئے۔

مقتول ایمن جاوید کے والد ڈاکٹر سعید جاوید نے کہا ہے کہ میرا بچہ دو ماہ قبل ہی نوکری پر لگا تھا۔ ہفتہ کے دن گھر آتا تھا اور پیر کو ڈیوٹی پر چلا جاتا تھا۔ کراچی میں کمپنی نے ہی رہائش دی تھی اور ہمیشہ کمپنی کی گاڑی میں آتا جاتا تھا۔ اج بھی  کمپنی کی گاڑی میں گیا ہے اور مجھے کمپنی والوں نے اس کی موت کی اطلاع دی۔

انہوں نے کہا کہ آئے دن بے گناہ نوجوانوں کے موت کی خبریں پڑھ رہے ہیں۔ آج یہ واقع میرے ساتھ ہوا ہے میرے بچے کا ریکارڈ دیکھ لیں کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں ہے قتل کی انکوائری شفاف طریقے سے ہونا چاہیے۔

ایمن کا تعلق ٹھٹھہ سے ہے اس کے والد ڈاکٹر سعید جاوید سینئیر صحافی ہیں اور ڈاکٹری کے شعبہ سے بھی وابستہ ہیں۔ ایمن سعید نے ابتدائی تعلیم ماڈل تربیت اسکول میں حاصل کی، دو سال قبل انجینیرنگ پاس کی تھی اور دو ماہ قبل ہی ٹیلی کام کمپنی میں نوکری ملی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں