حیسکو نے حیدرآباد کے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی، شرجیل میمن

0
45

حیدرآباد: سابق وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ و رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حیسکو والوں نے حیدرآباد کے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

حیدرآباد کے شہری اور بالخصوص دیہی علاقوں میں 18 سے 20 گھنٹوں کی بجلی کی بندش سے عوام کے معمولات زندگی رک گئے ہیں اور حیسکو والوں سے متعدد بار اپیل کی ہے کہ حیدرآباد کے دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے۔ ہماری متعدد بار کی اپیل کے باوجود حیسکو انتظامیہ کی جانب سے کوئی شنوائی نہیں ہے۔ اگر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم نہ کیا گیا تو ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔ اگر حیسکو نے اپنی روش نہ بدلی تو ہم عید کے بعد کوووڈ 19 کی ایس او پیز کے ساتھ شدید احتجاج کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں