کراچی (رپورٹ: ایم جے کے)کے الیکٹرک کی ناہلی، ہٹ دھرمی مسلسل برقرار، بجلی کے بریک ڈاؤن کے بہانے لوڈشیڈنگ برقرار، بارش کی بوندیں گرتے ہی متعدد علاقوں میں بجلی غائب، بارش ختم ہونے کے بعد بھی گھنٹوں بجلی کا نہ آنا کے الیکڑک کی جانب سے کسی ہٹ دھرمی سے کم نہیں، گزشتہ دو دن قبل رات کے وقت مون سون کی پہلی بارش کی دو بوندیں گرتے ہی کراچی کے مختلف حصے تاریکی میں ڈوب گئے، جو کہ 7 گھنٹے کے بعد بجلی کی بحالی سے ممکن ہوئے۔ جمعہ کی نماز کے دوران ہلکی پھلکی بارش ہوتے ہی ڈھائی سے 3 گھنٹے کے لیے کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی بند کر دی گئی۔
اسی طرح بوندا باندی کے شروع ہوتے ہی کراچی کے کئی علاقوں میں کے الیکڑک نے بجلی بند کر دی، نارتھ ناظم آباد ٹاؤن (شادمان ٹاؤن، ناگن چورنگی، بفر زون)، انڈا موڑ، نارتھ کراچی سمیت دیگر علاقوں میں تاحال بجلی غائب ہے۔
عوام نے کے الیکٹرک ہیلپ لائن پر متعدد بار کال کی جس پر کے الیکڑک نے مختلف روایتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ فیڈر ٹرپ ہے، بارش کی وجہ سے بجلی بند کی گئی وغیرہ وغیرہ، بارش میں مسلسل 7 گھنٹے، 3 گھنٹے اور کئی گھنٹے بجلی بند کرنا اس گرمی میں عوام کے لیے اذیت سے کم نہیں، خاص کر بلنگ والے علاقوں میں اور جب نہ کوئی شارٹ سرکٹ کی کمپلین نہ ہی کسی قسم کی کمپلین پر پھر بھی بارش کی بوندے گرتے ہی کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے متعدد علاقوں میں بجلی بند کرنا اور بارش ختم ہونے کے بعد بھی گھنٹوں لائٹ نہ کھولنا کسی ہٹ دھرمی سے کم نہیں اگر یہی حال رہا تو بجلی نہ ہونے والے متاثرہ علاقوں کی جانب سے کے الیکڑک کے لیے بھرپور عوامی رد عمل آئے گا۔