ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے سندھ کا پانی اور گیس بند کردیا، ناصر حسین شاہ

0
72

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سيد ناصر حسين شاہ نے اپنے اہم بيان میں کہا ہے کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ کرنے والوں نے سندھ کا پانی اور گیس بند کر کے ہزاروں کسانوں اور مزدوروں کو بے روزگار کردیا ہے۔ ایک طرف پانی، گیس اور بجلی کی بندش کر کے عوام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے سندھ کو ترقیاتی منصوبوں میں مکمل طور پر نظر انداز کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت کے تحت سندھ کے جاری اہم منصوبے کئی سالوں سے التوا کا شکار ہیں۔ رینی کینال، گاج ڈیم، جامشورو، سیوھن ہائی وے سمیت کئی اہم منصوبوں پر کئی سالوں سے کام مکمل نہیں ہو سکا۔ رینی کینال، تھر تک پانی پہنچانے کا اہم منصوبہ ہے اور جس کو واپڈا نے ابھی تک سندھ حکومت یا محکمہ آبپاشی کے حوالے نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے رواں مالی سال میں بھی رینی کینال مکمل کر کے سندھ حکومت کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔ گاج ڈیم کا آغاز صدر آصف علی زرداری نے کیا تھا جوکہ 2016 تک مکمل ہونا تھا۔ لیکن ابھی تک گاج ڈیم پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کو سندھ کے منصوبوں میں کوئی دلچسپی نہی۔ جامشور، سندھ ہائی وے کی تعمیر کے لیے سندھ حکومت نے 7 ارب روپے سے زائد رقم وفاق کو منتقل کی ، لیکن وفاقی حکومت نے ہڑپ کر لی۔ تین سال سے ہائی وے کا منصوبہ مکمل نہیں کیا جا رہا۔ خان صاحب ! سندھ کے عوام نے آپ کو ووٹ نہیں دیا تو کیا ان سے انتقام لیا جا رہا ہے؟ انتقام لے کر سندھ کے عوام کے دل نہیں جیتے جا سکتے۔ سندھ کے عوام کے دل جیتنے کے لیے آگ کے دریا سے گذرنا پڑتا ہے اور سندھ پاکستان کا اٹوٹ حصہ ہے، خدارا سندھ کے عوام سے زیادتیاں بند کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں