گلشن حدید میں ڈاکو کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

0
153

کراچی: گلشنِ حدید فیزٹو میں ڈاکو کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشنِ حدید فیزٹو ایل-3 مارکیٹ کے قریب  ڈاکو کی فائرنگ سے جمیل ولد یاسین زخمی ہوگیا جسے افتخار ہسپتال منتقل کردیا۔ جمیل ولد یاسین یو-بی-ایل بینک فیزون سے رقم نکلوا گھر کی طرف جارہاتھا کہ تعاقب کرتے موٹر سائکل پر سوار دو مسلح ڈاکوئوں نے لوٹنے کی کوشش کی۔ جمیل کے مزاہمت کرنے پر ڈاکو نے دو ہوائی فائر کئے اور تیسرا زمین پر فائر کیا جو جمیل کی دائیں ٹانگ پر لگا تاہم ڈاکو رقم چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ جمیل ولد یاسین گلشن حدید فیز ٹو اے-8052 میں رہائشی اور پاکستان اسٹیل ملز کا ملازم اور بلک واٹر سپلائی میں کام کرتا ہے۔

ایس ایچ او اسٹیل ٹائون نے دی پاکستان اُردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس گشت پر تھی۔ جیسے ہی فائر کی آواز سنی تو موقع پر پہنچنے کی ممکن کوشش کی اور زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا ہے۔ واقعے کی تفتیش کررہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں