کورونا نے فرنٹ لائن صحافی کو شہید کردیا

0
108

پشاور: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ صحافی فخرالدین سید شہید ہوگئے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق 92 نیوز چینل پشاور سے وابستہ سینئر صحافی فخرالدین سید جمعرات کی صبح پشاور کے مقامی ہسپتال حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا وائرس سے لڑتے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ وہ گزشتہ ایک ہفتے سے بخار اور سینے میں شدید تکلیف محسوس کررہے تھے۔

فخرالدین سید کی عمر 41 برس تھی اور انہوں نے سوگواروں میں بیوہ اور دو کم سن بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ پشاور کے سینیئر صحافی اور کرائم و کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عظمت گل نے فخرالدین سید کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ خبر کے معاملے میں کسی چیز پر سمجھوتہ نہیں کرتے تھے۔

فخرالدین نے 20 برس قبل روزنامہ جہاد سے صحافت کا آغاز کیا تھا۔ وہ یونین اور پریس کلب کی سیاست میں پیش پیش تھے۔ وہ ماضی میں روزنامہ پاکستان، اج نیوز، ڈآن نیوز سے منسلک رہے۔ فخرالدین سید کا تعلق پشاور سے تھا۔ وزیراعلی کے مشیر نے ان کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں