ججز خط کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کردیں

0
22

اسلام آباد: 6 ججز خط کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کرتے ہوئے ‘اس ایشو کے حوالے سے ججز کوڈ آف کنڈکٹ کا ڈرافٹ’ بھی بطور تجویز بنا کر سپریم کورٹ کو بھیج دیا۔

ڈرافٹ چھ سے سات صفحات پر مشتمل ہے۔ چھ ججز خط کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی سپریم کورٹ کو بھیجی گئی تجاویز میں ذرائع کے مطابق کہا گیا ہے کہ ‘کسی قسم کی مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل ہونا چاہیے، سول جج، سیشن جج، ہائی کورٹ جج کسی قسم کی مداخلت رپورٹ کا پابند ہو، مداخلت سے متعلق سات روز میں رپورٹ کرنا لازم ہو، سات روز میں مداخلت رپورٹ نا کرنے والا جج مس کنڈکٹ کا مرتکب ٹھہرے، سول جج، سیشن جج کو اور سیشن جج ہائیکورٹ کے انسپکشن جج کو مداخلت سے آگاہ کرے، انسپکشن جج چیف جسٹس ہائیکورٹ کے نوٹس میں مداخلت کا معاملہ لائے پھر ہائیکورٹ ایڈمنسٹریٹو کمیٹی معاملے کو ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر دیکھنے یا جوڈیشل سائیڈ پر دیکھنے کا حتمی فیصلہ کرے، ایڈمنسٹریٹو کمیٹی معاملے کی سنگینی کے پیش نظر فل کورٹ میں بھی بھیج سکے، حتمی طور پر ہائیکورٹ ادارہ جاتی اتفاق کے ساتھ توہین عدالت کا اپنا اختیار استعمال کر سکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں