کراچی(رپورٹ: ایم جے کے) ایس بی سی اے اور تھانہ عزیزآباد کی ملی بھگت سے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات جاری، بلاک2 مکان نمبر 1491/2 کی غیر قانونی تعمیرات کے بعد دکانوں پر شٹر لگا دیے گئے۔
ڈائریکٹر سینٹرل ایس بی سی اے کی بنائی گئی کمیٹی جس کے سربراہ کمال (بلی کو دودھ کی رکھوالی) کو بنایا گیا جو عید پر غیر قانونی تعمیرات کو روکیں گی پر یہ کمیٹی اور ایس ایچ او عزیزآباد ان غیر قانونی تعمیرات پر خاموش نظر آئے۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ عزیزآباد کی حدود کے ذیادہ تر بلاک میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ عروج پر ہے، ایس بی سی اے ڈائریکٹر سینٹرل، ڈپٹی ڈائریکٹر، انسپیکٹر اور ایس ایچ او عزیزآباد ان نام نہاد بلڈر کے خلاف کاروائی کرنے اور غیرقانونی تعمیرات کو روکنے سے قاصر ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ عزیزآباد کے علاقے میں تمام غیر قانونی تعمیرات پر ریٹ فکس ہیں جس میں چھت ڈھلائی 50 ہزار تھانے کو جبکہ ایس بی سی اے کو غیر قانونی تعمیرات کے الگ اور چھت ڈھلائی کے الگ لاکھوں روپے کے ریٹ فکس ہیں، عزیزآباد بلاک2 مکان نمبر1491/2 کی غیر قانونی تعمیرات کی پہلی چھت 18 فٹ پر بنائی گئی جہاں دکانیں بنا کر اس پر شٹر لگا دیے گئے ہیں جس کی شکایت علاقہ مکین نے کمشنر کراچی کو شکایت درج کروائی جس کا کمپلین نمبر 107 ہے، اس کے باوجود ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ سینٹرل ایس پی سی اے کی جانب سے بنائی گئی، کمیٹی کے سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹرل کمال اور تھانہ ایس ایچ او عامر اعظم خاموش ہیں۔
اس کے علاوہ عزیزآباد بلاک 2 مکان نمبر1489/2 اور مکان نمبر1465/2 کی تیسری منزل پر غیر قانونی تعمیرات کا کام تیزی سے جاری ہے، بتاتے چلیں کہ گزشتہ کچھ روز قبل ڈی سی سینٹرل کی سربراہی میں جس میں ایس ایس پی سینٹرل اور ڈائریکٹر ایس بی سی اے سینٹرل جلیس صدیقی بھی موجود تھے جہاں ڈی سی سینٹرل طحہ سلیم نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات پر سخت برہمی کا اظہار کیا جبکہ ایس ایس پی سینٹرل نے بھی ہدایت جاری کی کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جس تھانے کی حدود میں غیر قانونی تعمیرات کی جائیں گی اس تھانے کا ایس ایچ او تبدیل کر دیا جائے گا۔