کراچی: مرتضی وہاب کے معافی مانگنے پر سپریم کورٹ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
مرتضی وہاب نے کہا چیف جسٹس سے کہا کہ میں تمیز سے بات کرتا ہوں اور میں نے معافی مانگی ہے لیکن شہر کی خدمت کرنے کی خواہش ہے۔ بریک کے بعد دیکھتے ہیں عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے۔
سماعت کے دوران مرتضی وہاب نے کہا کہ عدالتوں کا لاکھ احترام، روئیے پر معافی مانگتا ہوں جو فیصلہ کریں گے قبول ہوگا جس پر سپریم کورٹ نے غیر مشروط معافی قبول کرتے ہوئے کہا کہ عہدے کو سیاست سے الگ رکھ کر کام کریں۔
جس پر مرتضی وہاب نے کہا کہ اوکے اور مذید مستی کرتے ہوئے کہا کہ سر موسم سہانا ہے کچوری اور پکوڑے بھجواؤں؟۔