ٹوبہ ٹیک سنگھ: بچے سے زیادتی کے ملزمان کو ریلیف دینے پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے سب انسپکٹر کو تاریخی سزا دے ڈالی۔

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے ایک ہی دن میں سب انسپکٹر دلدار حسین کو ڈی موٹ (ریورشن) کر کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر بنایا پھر اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے سے ڈی موٹ کر کے ہیڈ کانسٹیبل بنا دیا، پھر ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے سے ڈی موٹ کیا اور کانسٹیبل بنا دیا۔ اس کے ساتھ ہی اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کانسٹیبل کو ڈس مس فرام سروس کردیا۔