پشاور: ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی پشاور میں خواجہ سرائوں کیلئے نشستیں مختص کردی گئیں۔ خواجہ سرا ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں اور بی آر ٹی کی ہر بس میں خواجہ سرائوں کیلئے ترجیحی نشستیں مختص کردی گئیں ہیں۔
شہریوں سے اپیل ہے کہ بسوں میں خواجہ سرائوں کی مختص نشستوں پر نہ بیٹھیں۔