لاہور: حکومت پنجاب نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے آج رات سے 5 اگست تک مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیرقانون راجہ بشارت کی زیر صدارت انسداد کورونا کابینہ کمیٹی کا اجلاس ایوان وزیراعلیٰ میں ہوا جس میں میاں اسلم اقبال ودیگر وزرا نے شرکت کی۔ مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے کیا گیا، فیصلے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہی ہوگا۔
وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اگلے بدھ تک مارکیٹیوں میں سخت لاک ڈاون رہے گا۔ آج رات سے فیصلے کا اطلاق ہوگا اور عیدالفطر والے ایس او پیز کا عیدالضحی پر بھی نفاذ ہوگا۔ مویشی منڈیوں میں سخت قسم کے ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائے گا، تھیٹر، ریسٹورنٹس، تفریحی مقامات کھولنے کے لئے محرم کے بعد معاملہ زیر بحث لایا جائےگا۔