لاہور میں مویشی منڈیاں رنگ روڑ کے ملحقہ علاقوں میں لگانے کا فیصلہ

0
39

لاہور: عید قربان کی سے سنت ابراہیمی کے لیے مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ ہوگیا، شہری آبادی کے بجائے مویشی منڈیاں  دیہی علاقوں خاص طور پر رنگ روڑ سے ملحقہ علاقوں میں لگانے کی تجویز کابینہ کمیٹی کو ارسال کردی گئیں۔

شہر لاہور میں مویشی منڈیاں لگانے  کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن نے رنگ روڈ کے انٹر چینجز کے ملحقہ علاقوں میں 12 سے 14 منڈیوں کے لیے اراضی کی نشاندہی کا حکم دیا ہے۔ کورونا وائرس کے باوجود مویشی منڈیاں لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دیہی علاقوں میں 100 کلو میٹر کے ریڈیس میں منڈیاں لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزیر قانون کو نئی منڈیاں لگوانے کے حوالے سے تجویز بھجوا دی گئی ہے۔ جس کے مطابق کاہنہ، لکھو ڈیر، شاہ پور کانجراں اور سگیاں کے مقامات پر 6 منڈیاں لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔ ہلوکی، فیروز پور روڈ، رائیونڈ اور ٹھوکر میں مویشی منڈیاں لگانے کا کہا گیا ہے جبکہ ایل ڈی اے سٹی فیروز پور روڈ، بسمہ اللہ ہاوسنگ سکیم، ڈیفنس، واپڈا ٹاؤن ایکسٹیشن بلاک اے تھری اور ای بلاک میں منڈی نہیں لگے گی۔

پنجاب حکومت کا ایل ڈی اے کا دائرہ کار محدود کرنے کا فیصلہ اسی طرح پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ سکیم فیز ٹو میں بھی منڈیاں نہیں لگائی جائیں گی۔ میدانوں میں منڈیاں لگانے کی تجویز کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے جبکہ مویشی منڈیاں لگوانے کی اجازت کیبنٹ  کمیٹی سے مشروط ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں