برطانوی حکومت نے بین الاقوامی کرپشن روکنے کے خلاف نیا نظام متعارف کروا دیا

0
41

لندن: برطانیہ نےکرپشن کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ،برطانوی حکومت نے بین الاقوامی کرپشن روکنے کے خلاف نیا نظام متعارف کروا دیا۔

 برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے پارلیمنٹ کو تفصیلات بتاتے ہوے کہا کہ 22 ایسے افراد پر پابندیاں عائد کی ہیں جن کا تعلق کرپشن کے بدنام زمانہ عالمی مقدمات سے ہے۔ان میں روس، سوڈان، جنوبی افریقہ اور لاطینی امریکہ سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کرپٹ افراد کا “ہنی پاٹ” بن رہا ہے جہاں بدعنوان لوگ اپنی “ڈرٹی منی” منتقل کر رہے ہیں۔ 22 افراد کے اثاثے ضبط کئے گئے ہیں اور ان پر سفری پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔

نئے نظام کو انہوں نے “عالمی انسداد بدعنوانی نظام” کا نام دیا اور کہا کہ ان 22 میں سے چودہ افراد کا تعلق روس کے سب سے بڑے ٹیکس فراڈ سے ہے۔ وزیرخارجہ ڈومینک راب نے کہا کہ کرپشن غریب ممالک کی ترقی کی رفتار سست کر دیتی ہے اور کرپشن سے غریب ممالک کا پیسہ باہر نکل جاتا ہے۔

اور غربت میں اضافہ ہوتا ہے، کرپشن جمہوریت کو بھی زہر آلود کر دیتی ہے۔ ڈومینک راب کہتے ہیں کہ کرپشن کے خلاف برطانیہ کو اہم کردار ادا کرنا ہے، عالمی معاشی مرکز ہونے کی وجہ سے دنیا بھر سے بدعنوان افراد برطانیہ کو پرکشش جگہ سمجھتے ہوے اپنا کرپشن کا کالا پیسہ برطانوی بینکوں اور کاروباروں کے ذریعے سفید کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ڈومینک راب کا کہنا ہے کہ نئے نظام کے تحت ہمیں کرپٹ افراد پر پابندیاں لگانے اور ان کے اثاثے ضبط کرنے کے حوالے سے مزید اختیارات حاصل ہوں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں