عید الفطر کی چھٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے، وزارت داخلہ

0
46

اسلام آباد: عیدالفطر کے موقع پر 5 روزہ تعطیلات کے نوٹیفکیشن سے متعلق وزارت داخلہ کی وضاحت سامنے آگئی۔

 وفاقی وزارت داخلہ کے مطابق عید الفطر کی چھٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پرزیرگردش نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

سوشل میڈیا پر 26 اپریل کی تاریخ سے ایک جعلی نوٹیفکیشن تیزی سے سرکولیٹ ہورہا ہے جس میں عید کے موقع پر 5 روز کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ جعلی نوٹیفکیشن کے مطابق 13 سے 17 مئی تک عید الفطر کی تعطیلات ہوں گی تاہم اب وزارت داخلہ نے بھی اس نوٹیفکیشن سے متعلق وضاحت کردی ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ کا کہنا تھاکہ 13 سے 17 مئی تک عید الفطر کی چھٹیوں کے نوٹیفکیشن میں کوئی حقیقت نہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں