تھانہ عزیز آباد کی حدود میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ نہ رک سکا’ ایس بی سی اے’ پولیس خاموش’ غیرقانونی تعمیرات کے ریٹ مقرر

0
29

کراچی(رپورٹ: ایم جے کے) تھانہ عزیز آباد کی حدود میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ نہ رک سکا، ایس بی سی اے اور پولیس خاموش، مکان نمبر 1491/2، مکان نمبر 1489/2، مکان 1465/2 کی غیرقانونی تعمیرات، فی چھت ڈھلائی 50 ہزار روپے مقرر، ایس بی سی اے کے الگ ریٹ، کچھ روز قبل ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات کی بے شمار شکایات اور خبریں چلنے پر ڈی سی سینٹرل اور ایس ایس پی سینٹرل نے اجلاس طلب کیا تھا جس میں ایس بی سی اے ڈائریکٹر (سینٹرل) جلیس صدیقی پر ڈی سی سینٹرل نے سخت برہمی اور عدم اعتماد کا اظہار کیا اور اسی طرح ایس ایس پی سینٹرل نے بھی اجلاس میں کہا کہ جس تھانے کی حدود میں غیر قانونی تعمیرات ہوں گی اس تھانے کا ایس ایچ او تبدیل کر دیا جائے گا۔ ڈی سی سینٹرل اور ایس ایس پی سینٹرل نے اجلاس میں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ایس بی سی اے اور پولیس کو سخت احکامات جاری کیے۔

علاقہ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ عزیزآباد کی حدود کے تمام بلاک میں غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، ایس بی سی اے ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، انسپیکٹر اور تھانہ ایس ایچ او نے ڈی سی سینٹرل اور ایس ایس پی سینٹرل کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیے، عزیزآباد بلاک2 میں غیرقانونی تعمیرات میں مکان نمبر 1491/2 کی پہلی چھت 18 فٹ پر بنائی گئی جو کے غیر قانونی ہے، جہاں دکانیں بنا کر اس پر شٹر لگادیے گئے ہیں، اسی طرح عزیزآباد بلاک 2 مکان نمبر 1489/2 پر بھی تیسری منزل کی تعمیرات کا آغاز تیزی سے ہوچکا ہے، جبکہ عزیزآباد بلاک 2 مکان نمبر 1465/2 کی تیسری منزل پر غیر قانونی چھت ڈھلائی کے بعد پلروں کی بھرائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

علاقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے اور علاقائی تھانے نے ان غیر قانونی تعمیرات پر اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں، فی چھت ڈھلائی 50 ہزار مقرر ، جبکہ ایس بی سی اے کے ریٹ لاکھوں میں الگ ہیں، عزیزآباد بلاک2 اہل علاقہ کی ایس بی سی اے افسران، ڈی سی سینڑل اور ایس ایس پی سینڑل سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ، اہل محلہ کا مزید کہنا ہے کہ نام نہاد بلڈر ہمیں ڈرا دھمکا بھی رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں