راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف اردن کی ملاقات۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر گفتگو۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان، اردن کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ پاک فوج اردن کی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاوَن کا فروغ چاہتی ہے۔