کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ”دی ڈیمو کریٹس پینل“ کا کلین سوئپ

0
46

کراچی: کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ”دی ڈیمو کریٹس پینل“ نے کلین سوئپ کرلیا، 12 نشستوں پر بھر پور کامیا بی حا صل کر لی ہیں۔ دی ڈیمو کریٹس پینل نے 12ویں بار کامیابی کی روایت کو برقرار رکھا ہیں۔کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال2021 میں ”دی ڈیمو کریٹس پینل“ نے تما م نشستوں پر واضح کامیابی حاصل کر لی ہے۔

سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ 26دسمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے شام6 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کراچی پریس کلب میں جاری رہی، دی ڈیموکریٹس اور یونائیٹڈ پینل نے انتخا بات میں حصہ لیا ہے۔ کراچی پریس کلب کے1185 اراکین نے انتخابی عمل میں اپنا حق رائے دہا ئی کا استعمال کیا۔انتخابات میں کمپیوٹرائزڈ طر یقے سے الیکٹرونک سسٹم کے ذریعے رائے شماری کرائے گئی۔ انتخابات کے لیے حسب روایت ووٹ ڈالنے کے لیے کلب کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال2021 کے چیرمین الیکشن کمیٹی ڈاکٹر توصیف احمد خان کی جاری کر دہ نتائج کے مطابق ”دی ڈیمو کریٹس پینل“ کے صدر کے امیدوار فاضل جمیلی 607ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقا بل یونائیٹڈ پینل کے حبیب خان غوری نے 560ووٹ حاصل کیے۔

دی ڈیمو کریٹس کی جانب سے نائب صدر کی امیدوار شازیہ حسن نے 754ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں جبکہ یونائیٹڈ پینل کے سعید جان بلوچ نے 393ووٹ حاصل کیے۔

خزانچی کے عہدے پردی ڈیمو کریٹس کے عبدالوحید راجپرنے 844ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی اور یونائیٹڈ پینل کے عطا اللہ ابڑونے 282ووٹ حا صل کر سکے،

سیکرٹری کی نشست کیلئے دی ڈیموکریٹس کے محمد رجوان بھٹی 844ووٹ لیکر کامیاب قرار دیے گئے جبکہ یونائیٹڈ پینل کے محمد قاسم نے 308ووٹ حا صل کیے۔

جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پردی ڈیموکریٹس کے محمد ثاقب صغیر 822ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ یونائیٹڈ پینل کے محمد شفیق(عمران جونیئر) 320ووٹ حاصل کر سکے ۔

دی ڈیمو کریٹس پینل نے گورننگ باڈی کی تمام 7 نشستو ں پر اپنے مدمقابل یونائیٹڈ پینل کو کلین سوئپ کیا ہے۔ چیف الیکشن کمیٹی کے حتمی نتائج کے مطابق دی ڈیمو کریٹس پینل کے عبدالعزیز سنگھور نے828ووٹ، حامد الرحمن اعوان760ووٹ، محمد فاروق سمیع747ووٹ، محمد نبیل 747ووٹ، عبدالوسیع قریشی746ووٹ،سلمان سعادت 718ووٹ اور عبدالرشید میمن 717ووٹ لیکر گوررننگ باڈی کی نشستوں پر کامیاب قرار پائے ہیں۔

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کیلئے حسب روایت ووٹ ڈالنے کیلئے کلب کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

الیکشن2021 کیلئے1493 اراکین ووٹ کے اہل قرار دیے گئے تھے، جس میں سے 1185ممبران نے حق رائے دہی میں حصہ لیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کے 1958ء میں اپنے قیام سے آج تک ہر سال باقاعدگی سے انتخابات منعقد ہو تے رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں