شہر قائد میں ایک اور تھانے کا اضافہ، تعداد 109 ہوگئی

0
37

کراچی (رپورٹ: ایم جے کے) شہر قائد میں ایک اور تھانے کا اضافہ ہوگیا اور تعداد 109 ہوگئی، سی او ڈی فلٹر پلانٹ میں واٹر بورڈ تھانہ قائم کردیا گیا۔

واٹر بورڈ کا پہلا ایس ایچ او ارشد اعوان کو تعینات کیا گیا ہے، ایس ایس پی ایسٹ کی جانب سے حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے، تھانہ غیرقانونی ہائیڈرنٹس، واٹر کنکشنز کے خلاف کارروائی کرے گا، غیرقانونی سب سوائل کنکشنز اورواٹربورڈ لینڈ انکروچمنٹ پر بھی کام کرے گا، بتاتے چلیں کہ واٹرکارپورپیشن کی درخواست پر کیبنٹ کی جانب سے منظوری کے بعد تھانہ بنایا گیا ہے۔

تھانے کا نام کراچی واٹر اینڈ سپلائی کارپوریشن پولیس اسٹیشن رکھا گیا ہے۔ واٹر کارپوریشن کی اپنی پولیس، ایف آئی آر اور گرفتاریوں کا اختیار
ٹریبونل بلڈنگ بھی زیر تعمیر ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں