پاکستان کوسٹ گارڈز کی بلوچستان کے علاقے کپکپار میں کاروائی، اعلیٰ کوالٹی کی چرس، کرسٹل سمیت ہیروئین برآمد

0
87

کراچی: ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے بلوچستان بارڈر کے علاقے کپکپار میں ایک گھر میں بھاری مقدار میں منشیات موجود ہونے کی ا طلاع ملی۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو آفیسرز اور جوانوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دینے کے احکامات جاری کیے۔ مذکورہ ٹیم نے کپکپار کے علاقے میں دوران آپریشن ایک خالی گھر سے اعلیٰ کوالٹی کی 5166 کلو گرام چرس، 274 کلو گرام کرسٹل (آئس) اور 53 گلو گرام ہیروئین برآمد کرلی۔ جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 136 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کے لئے چھپائی گئی تھی۔ پاکستان کوسٹ گارڈز نے منشیات قبضے میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ہفتے میں بھی وندر کے علاقے سے اعلیٰ کوالٹی کی کرسٹل اور ہیروئین بر آمد کی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز اپنے فرائض ِ منصبی کو بجا لاتے ہوئے منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کر نے کے لئے اپنے فرائض ادا کر تی رہے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں