طیارہ حادثہ، پنجاب فرانزک ایجنسی کی ٹیم ڈی این اے کیلئے نمونے لیکرلاہور پہنچ گئی

0
42

لاہور: پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم کراچی سے ڈی این اے کے لیے نمونے لے کر لاہورپہنچ گئی۔

فرانزک ایجنسی کے سربراہ ڈاکٹراشرف کے مطابق جاں بحق 52 افراد اور ان کےعزیزوں کے نمونے لیے گئے ہیں جن کی ڈی این اے رپورٹ بدھ کے بعد جاری کرنا شروع کردی جائےگی۔

دوسری جانب ڈی این اے لیب جامعہ کراچی کا کہنا ہےکہ طیارہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق 67 افراد کے اہل خانہ نے ڈی این اے کے لیے نمونے دے دیے ہیں جب کہ دیگر شہروں سے اہل خانہ کے نمونے بھی تاخیر سے ملے ہیں۔

جامعہ کراچی نے کہا ہےکہ اب بھی جو اہل خانہ ڈی این اے کے لیے نمونے دینا چاہیں تو وصول کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں